سلطنت عثمانیہ کی ابتدائی تاریخ رکھنے والی معروف ترک سیزیر کورولوس عثمان سیزن 5 کی نئی قسط 25 اکتوبر کو رات دو بجے نشر کی جائے گی۔
رپورٹس کے مطابق دنیا میںلوگوں کے دلوں کو فتح کرنے والی معروف ترک سیریز کے ڈائریکٹر اینڈ سکرپٹ رائٹر مہمت بوزداغ نےدنیا کی معروف ٹیکنالوجی کی کمپنی میٹا کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر کورولوس عثمان سیزن 5 کی نئی قسط 133 کا دوسراٹریلرز پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 25 اکتوبر بدھ رات کو ترکش ٹی وی پر نشر کی جائے گی۔
View this post on Instagram
انہوں نے لکھا ایک طاقت اور روز کیساتھ ہم واپسی آ رہے ہیں۔ اور یہ قسط دھماکے دار ہوگی یہ قسط سیاست ، دور اندیشی اور طاقت اپنے ہاتھ میں کرنے کیلئے ڈرامائی گئی ہے۔ کیونکہ قسط نمبر 132 میں عثمان نےاپنے بیٹوں کا امتحان لیا اب امتحان کا اگلا مرحلہ جاری ہوگا کہ وہ کتنے کامیاب ہو سکتے ہیں۔
سیریز کےڈائریکٹر نے اگلی قسط میں ہونے والے کہانی کے بارے میں بات کرتے ہوئے لکھا کہ ہم ان لوگوں کا احتساب کریں گے جنہوں نے ہمارے ساتھ یہ کیا۔ ان کے یہ لکھنے کا مقصد گزشتہ قسط میں عثمان اور ان کا قلعہ محاصرے میں تھا۔ عثمان نے ایک غدار کو پکڑا اور یعقوب سردار سے احتساب کرنے کیلئے سرداروں کے کمرے میں تلوار لیکر داخل ہوئے تھے۔ دوسری طرف اورہاں کو عثمان نے یعقوب سردار کے بیٹے مہمت کے پیچھے بھیجا جس نےفوجیوں کیساتھ قلعہ کا محاصرہ کیا ہوا تھا۔
نئی آنے والی قسط بڑے دلچسپ مناظر کا مظاہرہ کرے گی۔ اور شائقین کو بے صبری سے انتطار ہے۔
خیال رہے کہ کورولوش عثمان کے 5 ویں سیزن کی 133 ویں قسط گزشتہ ہفتے نشر ہونا تھی، جسے روک دیا گیا اور اس کے بجائے 132 ویں قسط دوبارہ دکھائی گئی تھی۔اس حوالے سے کورولوش عثمان کی پروڈکشن ٹیم نے سیریز کی نئی قسط نشر نہ ہونے کی اطلاع آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کے ذریعے دی تھی۔ پوسٹ میں لکھا گیا کہ غزہ کے اسپتال پر اسرائیل کے حملے میں ہمارے سیکڑوں فلسطینی بھائیوں کی شہادت پر ہمارے ملک میں 3 روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا گیا ہے، اسی وجہ سے کورولوش عثمان کے 5 ویں سیزن کی نئی قسط نشر نہیں کی جائے گی۔