نائیجیریا میں آئل ٹینکر کے دھماکے میں 18 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
افریقی ملک نائیجیریا میں ایک آئل ٹینکر بریک فیل ہونے کے باعث گاڑیوں سے ٹکرا گیا، جس کے بعد ٹینکر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا اور آگ بھڑک اٹھی۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نائیجیریا کے جنوب مشرقی ریاست انوگو میں پیش آنیوالے واقعے میں 18 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے، تمام افراد جھلس کر ہلاک ہوئے اور لاشیں ناقابل شناخت ہوگئیں۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے بھی نائیجیریا میں ایسے ہی ایک اور واقعے میں 100 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔