آئی سی سی نے مزید 4 کیٹیگریز میں سالانہ ایوارڈز کا اعلان کردیا سری لنکا کے کمنڈو مینڈس ایمرجنگ پلیئر آف دی ایئر جبکہ انگلینڈ کے رچرڈ النگ ورتھ نے امپائر آف دی ایئر 2024 ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔
آئی سی سی کے سالانہ ایوارڈز کے اعلان کا سلسلہ جاری ہے، سری لنکا کے کمنڈو مینڈس ایمرجنگ پلیئرآف دی ائیر کا ایوارڈ لے اُڑے، مینڈس نے گزشتہ سال 9 ٹیسٹ میچز میں 1047 رنز اسکور کئے۔
آئی سی سی کے مطابق نمیبیا کے آل راؤنڈر گیرہارڈ ایرسمس ایسوسی ایٹ پلیئر آف دی ایئر قرار دیئے گئے ہیں، گیرہارڈ نے گزشتہ سال 25 میچز میں 727 رنز اسکور کئے، 36 وکٹیں بھی حاصل کیں۔
انگلینڈ کے رچرڈ النگ ورتھ کو امپائر آف دی ایئر 2024 کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ یو اے ای کی کپتان ایشا اوزا نے ویمن ایسوسی ایٹ پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔