حب ریلی آٹو کراس 2025 میں شریک گاڑی کو حادثے کے نتیجے میں سائیڈ لائن پر کھڑا مارشل دانش شدید زخمی ہوگیا، جو بعد ازاں انتقال کرگیا، ریلی منسوخ کردی گئی۔
حب ریلی آٹو کراس 2025ء میں طارق خان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں سائیڈ لائن پر کھڑا مارشل دانش زخمی ہوگیا، جسے اسپتقال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔
ریلی انتظامیہ نے افسوسناک واقعے پر فوری طور پر ریلی منسوخ کردی۔
حب ریلی آٹو کراس پہلی بار منعقد کی جارہی تھی، جس میں ملک بھر سے 50 کے قریب ڈرائیور حصہ لے رہے تھے، ریلی کیلئے 2 کلو میٹر کا ٹریک تیار کیا گیا ہے۔