بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر ناگپور کے قریب آرڈیننس فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مہاراشٹر کے شہر ناگپور کے قریب آرڈیننس فیکٹری میں زور دار دھماکا ہوا، جس کی آواز 5 کلومیٹر دور تک سنی گئی، دھماکے سے فیکٹری کی چھت گر گئی اور آگ بھڑک اٹھی۔
رپورٹ کے مطابق واقعے میں کم از کم 8 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے، امدادی کارکن آگ پر قابو پانے کے بعد ملبہ ہٹانے میں مصروف ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حکام نے دھماکے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔