پچاس لاکھ روپےمالیت تک کے گھر اور رہائشی پلاٹس ٹیکس سے مستثنٰی قرار دے دئیے گئے، ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن نے پراپرٹی ٹیکس اصلاحات جاری کردیں۔
ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جاری نوٹیفیکشن کا اجراء کابینہ سےمنظوری کے بعد عمل میں آیا،آئندہ پراپرٹی ٹیکس کا تعین ڈی سی ریٹ کے مطابق ہوگا۔
،ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن عمر شیر چٹھہ کا کہنا ہے کہ شہریوں کو رواں سال اضافی ٹیکس نہیں دینا پڑے گا،نئے ٹیکس گزار اس سال کل ٹیکس کا صرف 25 فیصد دیں گے، شہریوں کو ٹیکسز کی سیلف اسسمنٹ کی سہولت دی جا رہی ہے ،ٹیکس گزاراپنی پراپرٹی کے ٹیکس کا تخمینہ خود لگا سکیں گے۔