پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں مثبت آغاز کے بعد مزید تیزی دیکھا جارہا ہے۔
جمعہ کو اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کےآغاز پر تیزی کارجحان دیکھا جارہا ہے،اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 850 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار 888 کی سطح پر پہنچ گیا۔
گزشتہ روز ہنڈریڈ انڈیکس میں اضافے کے بعد ایک لاکھ 14 ہزار کی سطح بحال ہو گئی تھی۔
دوسری جانب ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت میں استحکام دیکھا گیا،انٹر بینک میں 10 پیسے سستا ہونے کے بعد ڈالر کی قیمت 278 روپے 60 پیسے پر آ گئی۔