محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اورگردونواح میں موسم سرد اورخشک رہنے کی توقع ہے پنجاب،خیبرپختونخوا کےبیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنےکا امکان ہے،مری،گلیات اور گردونواح میں موسم شدید سرد اور ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
بہاولنگر،بہاولپور،ملتان اوررحیم یار خان میں دھند چھائی رہے گی،سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہنے کی توقع ہے،اس کے علاوہ سکھر،شہید بینظیرآباد،لاڑکانہ اور گردونواح میں ہلکی دھند کی توقع ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا،بلوچستان کے شمالی اضلاع میں شدید سرد رہنےکی توقع ہے،سب سےکم درجہ حرارت لیہہ میں منفی 8،اسلام آبادمیں 2 ڈگری ریکارڈ کیا گیا،لاہورمیں درجہ حرارت 9،کراچی 14،پشاور5،کوئٹہ میں منفی 3 ریکارڈ کیا گیا۔