اسلام آباد لاہور موٹر وے پر کار اورٹرک کی ٹکر سے دو افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ رات گئے ٹھلیاں انٹرچینج کے قریب پیش آیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں ساتیس سال کا فیضان اور پچپن سال کا اشرف شامل ہے۔ شدید زخمی پنتالیس سال کے عابد حسین کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
موٹروے پر ٹھلیاں انٹرچینج کے قریب ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق
حادثے میں 27سال کا فیضان اور 55 سال کا اشرف جاں بحق،ریسکیو حکام





















