وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہور میں کینسر اسپتال کی تعمیر کے لیے اصولی منظوری دیتے ہوئے پلان طلب کر لیا۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے مناواں میں اسپتال کے قیام کے لیے مجوزہ اراضی اور اسپتال کی عمارت کا معائنہ کیا۔انہوں نے لاہور میں کینسر اسپتال کی تعمیر کے لیے اصولی منظوری دیتے ہوئے پلان طلب کر لیا۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے اسپتال کی مرکزی عمارت سے ملحقہ بلڈنگ کاجائزہ لیا،اس دوران انکا کہنا تھا کہ 14کروڑ عوام کاصوبہ ہے،ایک بھی سرکاری کینسر اسپتال نہیں ہے،سرکاری سطح پر اعلیٰ معیارکا کینسر اسپتال پنجاب کے عوام کی ضرورت ہے، کینسرکےمریضوں کوسٹیٹ آف دی آرٹ اسپتال مہیا کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے
وزیراعلی پنجاب نے کہامشینری اور آلات خریدنے کی بھی پلاننگ کی جائے۔وزیراعلی نے کینسر اسپتال کا ڈیزائن اوردیگر امور جلد طے کرنے کی ہدایت کردی۔