ایشیا کپ 2023 کے سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں بھارت نے پاکستان کو 228 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی، قومی ٹیم 357 رنز کے تعاقب میں 32 اوورز میں محض 128 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
India win the Super 4 match in Colombo by 228 runs.#PAKvIND | #AsiaCup2023 pic.twitter.com/letSsIzja8
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 11, 2023
سپر فور مرحلے کا بارش سے متاثرہ پاکستان اور بھارت میچ کولمبو میں ریزرو ڈے پر دوبارہ شروع ہوا، بھارت نے مقررہ 50 اوورز میں ویرات کوہلی اور کے ایل راہول کی ناقابل شکست سنچریوں کی بدولت 2 وکٹوں کے نقصان پر 357 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کیلئے 357 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا۔
اتوار کو بھارت کو پہلا نقصان کپتان روہت شرما کی وکٹ کی صورت میں اٹھانا پڑا جب وہ 56 رنز بنا کر شاداب خان کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، دوسرے اوپنر شبھمن گِل بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور 58 رنز بنانے کے بعد شاہین آفریدی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔
بھارت کی اوپننگ جوڑی نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 123 رنز کا آغاز فراہم کیا تھا، بارش ہونے تک بھارت نے 24.1 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے تھے۔
بھارت نے پیر کو اپنی ادھوری اننگز کا دوبارہ آغاز کیا، ویرات کوہلی اور کے ایل راہول نے شاندار بیٹنگ کی، دونوں نے سنچریاں اسکور کیں۔
ویرات کوہلی نے 94 گیندوں پر 3 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 122 اور کے ایل راہول نے 106 گیندوں پر 2 چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے 111 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلیں، دونوں کے درمیان تیسری وکٹ کیلئے 233 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔
پاکستانی باؤلرز ریزرو ڈے پر کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے، گرین شرٹس کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور کوئی بیٹر بھارتی باؤلرز کا جم کر مقابلہ نہ کر سکا۔
قومی ٹیم 357 رنز کے تعاقب میں 32 اوورز میں محض 128 رنز پر ڈھیر ہوگئی، اوپنر فخر زمان 27 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ آغا سلمان اور افتخار احمد نے 23،23 رنز کی اننگز کھیلیں۔
دیگر بیٹرز میں کپتان بابر اعظم 10، امام الحق 9، محمد رضوان 2، شاداب خان 6 ، فہیم اشرف 4 اور شاہین آفریدی نے 7 رنز بنا سکے۔
بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ جسپریت بمراہ ، ہاردک پانڈیا اور شیردل ٹھاکر نے ایک ،ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
FIFER for Kuldeep Yadav 👏 👏
— BCCI (@BCCI) September 11, 2023
A resounding 228-run win for #TeamIndia - the biggest win for India in the ODIs against Pakistan (by runs) 🙌 🙌
Scorecard ▶️ https://t.co/kg7Sh2t5pM#AsiaCup2023 | #INDvPAK pic.twitter.com/cl2q5I7j1p