غزہ جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیل باز نہ آیا،مغربی کنارےمیں وحشیانہ کارروائیاں تیز کردیں،
جنین میں آپریشن کےدوران گیارہ فلسطینی شہید اور پینتیس زخمی ہوگئے،شہید ہونے والوں میں ڈاکٹر اور نرس بھی شامل ہے،صیہونی فوج نے جنین کے داخلی اور خارجی راستے بند کردیئے ،سڑکیں تباہ کردیں۔
اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس نےمغربی کنارےکی صورتحال پرتشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا اسرائیل مغربی کنارے میں طاقت کے استعمال سے گریزکرے ۔
دوسری جانب حماس کے حملوں کو روکنے میں ناکامی پراسرائیلی آرمی چیف نے استعفی دیدیا اسرائیلی میڈیا کےمطابق آرمی چیف نے اپنے فیصلے سے متعلق وزارت دفاع کو آگاہ کردیا ۔
ایک بیان میں اسرائیلی فوج کے سربراہ نے کہا وہ سات اکتوبر کو دفاعی حکمت عملی اختیار کرنے میں ناکام رہے۔اسرائیلی آرمی چیف کی مدت ملازمت چھ مارچ کو پوری ہونا تھی۔