وفاقی حکومت کی جانب سے پیکا قانون مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
حکومت کی جانب سے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنے والوں کے گرد گھیرا مزید تنگ کرنے کی تیاریاں جاری ہیں اور ذرائع کے مطابق وزارت قانون نے پیکا قانون میں تبدیلی کیلئے ترمیم کے مسودے پر اپنی رائے دے دی ہے۔
پیکاایکٹ میں ترمیم کی وفاقی کابینہ سے بھی منظوری لی جائے گی۔
پیکا قانون کے قواعد و ضوابط میں بھی تبدیلی کر دی گئی ہے اور ذرائع کے مطابق پیکا ایکٹ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی سے لے کر وزارت داخلہ کے حوالے کردیا گیا ہے۔
ترمیم وزارت داخلہ کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کی جائے گی۔
وزیرداخلہ کی عدم موجودگی میں وزیر قانون و پارلیمانی امور ترمیم پیش کریں گے۔
پیکا ایکٹ میں ترمیم کی منظوری کے بعد حکومتی ادارے ایکشن میں آئیں گے۔