صلاح الدین ایوبی ایک آنے والی عظیم تاریخی سیریز ہے جسے پاکستان اور ترکی نے مل کر پروڈیوس کیا ہے۔
پاکستان اورترکی کی مشترکہ پروڈکشن'صلاح الدین ایوبی'کا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔ پاکستانی تجربہ کار اداکار ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی،ڈاکٹر کاشف انصاری، احمد فاروق بکاک اورڈاکٹر جنید علی شاہ اس تاریخی سیریز کے پروڈیوسر ہیں،جس میں مسلم رہنما سلطان صلاح الدین ایوبی کی زندگی کو دکھایا جائےگا۔سیریز ٹی آر ٹی ون پر نشر کی جائے گی۔
View this post on Instagram
سیریزکی ریکارڈنگ شروع کر دی گئی ہے،مرکزی کردار ترک اداکار یوگور ادا کررہے ہیں،جنہوں نے معروف ترک سیریز ارطغرل سے ڈیبیو کیا تھا۔
ڈرامے کی شوٹنگ کے لیے سیٹ 200 ایکٹر پر محیط رقبے پر قدیم شہر دمشق کی ترجمانی کرتا ہے،جہاں مساجد ،بازار،مکانات محلات وغیرہ شامل ہیں۔
واضح رہے کہ ایوبی سلطنت کے بانی سلطان صلاح الدین نے صلیبیوں کو شکست دی تھی اور 1187 میں 9 دہائیوں بعد مسلمانوں کے قبلہ اول بیت المقدس کو دوبارہ آزاد کرایا تھا۔