نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج حلف اٹھائیں گے،تیاریاں مکمل کرلی گئی ۔شدید سردی کے باعث تقریب کانگریس بلڈنگ میں ہوگی۔
سُپرپاورپرحکمرانی کا تاج پھر ڈونلڈ ٹرمپ کےسَر پرسجنے جا رہا ہے،سپریم کورٹ کےچیف جسٹس ڈونلڈ ٹرمپ سے حلف لیں گے،امریکا کےمقامی وقت کےمطابق دوپہربارہ جبکہ پاکستانی وقت کےمطابق رات دس بجےڈونلڈ ٹرمپ حلف اٹھائیں گے۔
کیپٹل ہل کےاطراف سیکورٹی سخت کردی گئی،اہم سڑکوں پر پولیس کی نفری تعینات کردی گئی،شہریوں کیلئے متبال روٹس بھی بنادیے گئے،واشنگٹن میں ٹرمپ کےحامیوں نےریلی نکالی،خواتین کارکن خوشی سے جھومتی رہیں۔
دوسری جانب نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا حلف برداری سے پہلے واشنگٹن میں وکٹری ریلی سے خطاب میں کہا مشرق وسطیٰ میں جنگی بندی پہلی بڑی کامیابی ہے،معاہدے سے خطے میں پائیدارامن قائم ہوگا،تین ماہ کے اندر مشرق وسطیٰ میں سب کچھ حاصل کرلیاجو بائیڈن انتظامیہ چارسال میں نہ کر سکی۔افغانستان سے فوجی سازوسامان واپس لانے کا بھی اعلان کردیا۔