مراکش کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلروں کےخلاف بڑی کاررروائی کرتے ہوئےایف آئی اے نےمراکش کشتی حادثےمیں ملوث انسانی اسمگلرکو گرفتارکرلیا۔
ایف آئی اے کاکہنا ہےکہ ملزم انصر کو گجرانوالہ سے گرفتارکیا گیا،ملزم انصرنےدیگرساتھیوں کےساتھ مل کرعامرعلی کواسپین بھجوانےکی کوشش کی،ملزمان نےمتاثرہ شخص کےاہلخانہ سے تریپن لاکھ پچاس ہزار روپے ہتھیائے۔
ترجمان ایف آئی اے نےبتایاکہ ملزمان کی جانب سےمتاثرہ شخص کو پہلےموریطانیہ بھجوایا گی،ملزمان نے دیگر ساتھیوں کےساتھ مل کرمتاثرہ کوکشتی کےذریعےاسپین اسمگلنگ کی کوشش کی،کشتی حادثے کے نتیجےمیں متعدد پاکستانی جاں بحق ہوئے۔
کشتی حادثے میں متاثرہ شخص کومراکش حکام نے ریسکیو کیا،متاثرہ عامرعلی کا نام وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں شامل ہے،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔