نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے کہا کہ امریکا کو بدعنوان سیاسی قیادت اور اسٹیبلشمنٹ سے نجات دلائیں گے۔ لوٹ مارکاخاتمہ کریں گے، امریکا کو پہلے سے زیادہ مضبوط بنائیں گے۔ صدربائیڈن کے تمام ایگزیکیٹو آرڈز منسوخ کردوں گا۔
حلف برداری سے قبل واشنگٹن میں وکٹری ریلی سے خطاب میں ڈونلڈٹرمپ نے کہا کہ میرے صدارت سنبھالنے سے پہلے تبدیلیاں سامنےآرہی ہیں، ہم نےمشرق وسطیٰ میں تاریخی جنگ بندی معاہدہ کرایا، جنگ بندی معاہدے سے خطے میں پائیدارامن قائم ہوگا۔ ہماری آنےوالی انتظامیہ نے3ماہ میں مشرق وسطیٰ میں سب کچھ حاصل کیا۔ معاہدےکےبعدقیدیوں کی رہائی کاسلسلہ شروع ہوگیا۔
نومنتخب امریکی صدر یوکرین جنگ کاخاتمہ اورمشرق وسطیٰ میں امن لائیں گے، صدرنہ ہونےکےباوجودوہ سب حاصل کیاجوچارسال میں حاصل نہیں کیاگیا، ہم اپنےشہروں میں قانون اورنظم کوواپس لائیں گے، تاریخی رفتاراورطاقت کے ساتھ کام کریں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ افغانستان سے فوجی سازوسامان واپس لائیں گے۔۔ امریکی سرحدوں کا دفاع اورشہریوں کا تحفظ یقینی بنائیں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے خطاب میں امریکا کو دوبارہ عظیم بنانے کا عزم بھی کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم ایک بارپھرامریکا کو عظیم بنانے جارہے ہیں، ہم نے الیکشن میں بڑی اکثریت سے کامیابی حاصل کی، ہم اپنے شہروں میں قانون اورنظم کو واپس لائیں گے، یوکرین جنگ کا خاتمہ اورمشرق وسطیٰ میں امن لائیں گے، ہم ایک بارپھرامریکا کومضبوط،محفوظ اوردولت مند بنائیں گے۔
امریکا میں ٹک ٹاک بحالی کی خوشخبری
نومنتخب امریکی صدر نے امریکا میں ٹک ٹاک بحالی کی خوشخبری سنادی۔
واشنگٹن میں وکٹری ریلی سے خطاب میں نومنتخب امریکی صدر کہا مجھے ٹک ٹاک پسند ہے ۔ یہ امریکا کو ٹک ٹاک کی نصف ملکیت حاصل ہونی چاہیئے۔ چاہوں گا جوائنٹ وینچر میں امریکا کے پچاس فیصد ملکیت ہو۔ سروس بحال ہونے پرٹک ٹاک اورصارفین کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا جارہا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹک ٹاک کو نوے دن کی مہلت دینے کا اعلان کیا ہے۔
ٹک ٹاک نے گزشتہ رات اپنے 117 امریکی صارفین کے لیے کام کرنا بند کردیا تھا۔ جس کے بعد قومی سلامتی کی بنیاد پراسے بند کرنے کا قانون نافذ ہوگیا تھا۔