انگلش کرکٹر جیمز ونس کا انگلینڈ کرکٹ بورڈ ( ای سی بی ) کی این او سی پالیسی پر رد عمل سامنے آگیا۔
اپنے حالیہ بیان میں انگلش کرکٹر جیمز ونس نے کہا ہے کہ مجھے یہ سمجھ نہیں آیا کہ جب انڈین پریئمیر لیگ ( آئی پی ایل) کھیل سکتے ہیں تو پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کیوں نہیں ، پی ایس ایل آئی پی ایل سے چھوٹا ایونٹ ہے۔
انگلش کرکٹر کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کھیلنے سے آپ کم ڈومیسٹک میچز چھوڑتے ہیں اور اس پالیسی کی وجہ انگلش کرکٹ بورڈکے بی سی سی آئی اور پی سی بی سے تعلقات ہیں ۔
جیمز ونس نے کہا کہ اگر 25 سے 30 انگلش کھلاڑی اچھے معاہدے پر سلیکٹ ہوتے تو وہ بھی پی ایس ایل کے لیے اپنے ریڈ بال معاہدے چھوڑ دیتے ، انگلش پلیئرز کو اس معاہدے کی وجہ سے نقصان ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ میری کراچی کنگز کی منیجمنٹ سے بات ہوئی ہے وہ اس بات کے حوالے سے پریشان تھے اور راگر وہ زیادہ انگلش پلیئرز کا انتخاب کرلیتےتو بعد میں ان کے این او سی کے مسائل ہوتے۔
یاد رہے کہ جیمز ونس نے پی ایس ایل کے لئے ڈومیسٹک سیزن کھیلنے سے انکار کر دیا تھا۔