ورلڈ اکنامک فورم اور ڈیجیٹل کارپوریشن آرگنائزیشن نے ڈیجیٹل سرمایہ کاری کے تحت سرحد پار ڈیجیٹل سرمایہ کاری کو بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں پاکستان کی ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں ڈیجیٹل غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری اقدام کا آغاز کیا گیا، پاکستان اس اقدام کو لاگو کرنے والا پہلا ملک ہے۔
پاکستان کی جانب سے ڈیجیٹل ایف ڈی آئی-اینبلنگ پروجیکٹ ٹارگٹڈ ایکشنز کے ذریعے ڈیجیٹل ترقی کو فروغ دینے کے لیے اہم کوششیں جاری ہیں۔ اس حوالے سے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی خدمات اور اسٹیک ہولڈر کی مشاورت کے ساتھ چیلنجز سے نمٹنے کے اقدامات کی نشاندہی کی گئی ہے۔
پاکستان کی جانب سے آئی پی اور ڈیٹا گورننس قوانین اور ضوابط کو ہم آہنگ کرنے کے لیے مضبوط بنانے کا اعادہ کیا گیا ہے، غیر ملکی کمپنیوں میں اعتماد پیدا کرنے کے لیے یورپی یونین کے قوانین اور ذمہ داروں کے لیے مقامی کمپنیوں کی صلاحیت کو بڑھانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
تحفظ کے نظام کے ساتھ ترقی پسند صنعت کی ضروریات بھی غیرملکی سرمایہ کاری کا حصہ ہوں گے، ڈیٹا تک آسان عوامی رسائی کی اجازت بھی دی جائے گی ، جس سے امید ظاہر کی جارہی ہے کہ ڈیجیٹل سرمایہ کاری پاکستان کے لیے بہت اہم اور مؤثر ثابت ہوگی۔