مراکش کشتی حادثےمیں بچ جانے والوں میں 21 پاکستانیوں کی شناخت ہوگئی۔
ترجمان دفترخارجہ نےاپنےبیان میں کہا پاکستانی سفارتخانے نےمتاثرین کےلیےضروری انتظامات کیے ہیں
قونصلرامدادی کارروائیوں کی نگرانی کےساتھ مقامی حکام سےرابطےمیں ہیں،بچ جانے والےشہریوں کی وطن واپسی کےطریقہ کارکوحتمی شکل دی جارہی ہے۔
ترجمان دفترخارجہ کےمطابق بچ جانےوالےپاکستانیوں میں مدثرحسین، وسیم خالد،محمد خالق، عبدالغفار اور گل شاہ میرشامل ہیں۔
دوسری جانب ایف آئی اےگجرات سرکل کی کارکردگی پرسوالات اٹھ گئے،ایف آئی اے مراکش کشتی حادثے کےکسی بھی ملزم کوگرفتارنہ کرسکی،ایف آئی اے صرف 1سہولت کار خاتون کو گرفتار کر سکی ۔
گجرات اور منڈی بہاولدین کے کئی نوجوانوں کو مراکو کی سمندری حدود میں قتل کر دیا گیا تھا