اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستانی مستقل مندوب منیراکرم نےاپنےخطاب میں کہا امید ہے غزہ میں حالیہ جنگ بندی ایک جامع حل کی راہ ہموارکرے گی،جامع حل میں خود مختار اور آزاد فلسطینی ریاست کا قیام شامل ہوگا۔
پاکستانی مستقل مندوب منیراکرم نےجنوبی لبنان میں اسرائیلی فورسزکی نقل وحرکت پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئےاسرائیلی اقدامات کو یواین چارٹرکی کھلی خلاف ورزی قراردے دیا،کہاکہ اسرائیلی اقدامات خطے کے استحکام کیلئے خطرہ ہیں۔
انہوں نے امن مشنز پرحملہ کرنے والوں کو انصاف کےکٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا،شام پر اسرائیلی جارحیت اور اسرائیلی فورسز کی غیرقانونی دراندازی کی بھی مذمت کی۔