صدر استحکام پاکستان پارٹی اور وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈومواصلات اور نجکاری عبدالعلیم خان نے پاکستان میں مقامی طور پر تیار ہونے والے پہلے سیٹلائٹ کی لانچنگ پر قوم کو مبارک باد دی ہے۔
پاکستان کا پہلا مقامی طور پر تیار کردہ سیٹلائٹ الیکٹرو آپٹیکل ون چین کے جی چھوان سینٹر سے خلا میں بھیج دیا گیا۔
صدر استحکام پاکستان پارٹی اور وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈومواصلات اور نجکاری عبدالعلیم خان نے اس کامیابی پر قوم کو مبارکباد پیش کی اور مشن میں شامل انجینئرز، سائنسدانوں اور تکنیکی ماہرین کو خراج تحسین پیش کیا۔
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ یہ سیٹلائٹ جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ہے اور ماحولیاتی نگرانی زراعت اور دفاع کے شعبوں میں نمایاں کردار ادا کرے گا انشاءاللہ وہ دن دور نہیں جب پاکستان جدید ترین سہولیات والے ممالک میں شامل ہو گا۔
عبدالعلیم خان نے سائنسی ماہرین کی اس کامیابی پر قوم سے دعا کی اپیل کی اور مستقبل میں مزید کامیابیوں کے عزم کا اظہار کیا۔