مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے 29ویں یوم تاسیس کے سلسلہ میں ایم ایس ایم لودھراں کے زیر اہتمام ضلع کونسل ہال لودھراں میں سٹوڈنٹس کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق منہاج القرآن انٹرنیشنل کی طلباء تنظیم مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کو بنائے 29 سال گزرگئے۔مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے 29ویں یوم تاسیس کے سلسلہ میں ملک بھر میں تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔ یوم تاسیس کے سلسلہ میں ایم ایس ایم لودھراں کے زیر اہتمام ضلع کونسل ہال لودھراں میں بھی سٹوڈنٹس کنونشن کا انعقاد کیا۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے یوم تاسیس کے موقع پرمرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ شیخ فرحان عزیز، مرکزی سیکرٹری اطلاعات MSM پاکستان اسامہ مشتاق اعوان، صدر MSM جنوبی پنجاب راشد مصطفوی، احسان سنبل ہیڈ ٹریننگ کونسل MSM پاکستان، چوہدری کلیم سنبل ڈویژنل صدر MSM بہاولپور نے شرکت کی۔
مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ شیخ فرحان عزیز نے 29ویں یوم تاسیس کے موقع پر طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر کے نوجوان انتہا پسندی کا شکار تھے شیخ الاسلام پروفیسرڈاکٹر محمد طاہر القادری نے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی بنیاد رکھی تھی اور تمام طلباء کو فرمایا کہ اس تنظیم کا مقصدجہاں قتل و غارت گری ہورہی ہو وہاں آپ نے امن اور محبت کے پیغام کو عام کرنا ہے۔جہاں فرقہ واریت کی بات ہو رہی ہو وہاں آپ نے اخوت اور بھائی چارے کا درس دینا ہے ۔
انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہاآج سے29 سال قبل شیخ السلام پروفیسرڈاکٹر محمد طاہر القادری نے جو پودہ لگایا تھا الحمدللہ وہ آج ایک تناور درخت بن چکا ہے۔ اللہ کی نصرت اوربرکت نے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کو ملک بھر میں علم و امن کا ضامن بنایا ہے۔
ترجمان مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ملک اسامہ مشتاق اعوان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں ایم ایس ایم کا پیغام پہنچ چکا ہے کیونکہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ علم و امن پر کام کرتی ہے فتنہ فساد کے تناور درختوں کو کاٹ رہی ہے اور یہ وہ واحد سٹودنٹس تنظیم ہے جو لڑائی و فساد کا درس نہیں دیتی بلکہ علم کے فروغ کو پھیلاتی ہے۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ لودھراں کے ذمہ داران اور طلباء کی کثیر تعداد نےتقریب کے اختتام پر یوم تاسیس کے سلسلہ میں کیک کاٹا گیا۔