چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ متنازعہ فیصلوں میں ایک اور اضافہ ہوا۔ 190 ملین پاؤنڈکیس کی سزا بھی دوسری سزاؤں کی طرح ختم ہوگی۔ یہ کیس سیاسی انتقام کاکیس ہے۔
احتساب عدالت کی جانب بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 190 ملین پاونڈ کیس میں سزا ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمارےساتھ امتیازی اورغیرمنصفانہ رویہ رہاہے، کچھ دن میں ہائیکورٹ میں درخواست دائرکریں گے۔ بانی پی ٹی آئی نےجرم نہیں کیا،کوئی فائدنہیں اٹھایا۔
بیرسٹرگوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نےکہامذاکرات جاری رہیں گے مگر 7 دن میں دن میں کمیشن پر پیشرفت نہیں ہوتی تومذاکرات نہیں ہوں گے
دوسری جانب پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہ آج ایک سیاہ دن ہے،القادر کیس کا فیصلہ سنایا گیا، اس سزا کو اعلیٰ عدالتوں میں چلینج کریں گے۔
سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ اس معاملے پر سزا دینا ظلم اور زیادتی ہے، اعلیٰ عدالتیں دیگر فیصلوں کی طرح یہ بھی باہر پھینک دیں گی۔