توشہ خانہ 2 کیس میں بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے استغاثہ کے ایک اور گواہ پر جرح مکمل کرلی۔
جمعرات کے روز اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت کی جس کے دوران بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل سے خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔
دوران سماعت بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے استغاثہ کے گواہ طلعت محمود پر جرح مکمل کرلی۔
کیس میں مجموعی طور پر 5 گواہوں پر جرح مکمل کی جاچکی ہے جبکہ 7 کی شہادت ریکارڈ کی جاچکی ہے۔
آئندہ سماعت پر کسٹم اپریزر ثنا سعید اور رابعہ کو بطور گواہ طلب کرلیا گیا ہے۔
بعدازاں، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 20 جنوری تک ملتوی کردی۔