پاک فوج کے زیر اہتمام میران شاہ میں قبائلی عمائدین کا جرگہ منعقد کیاگیا،جرگے میں مقامی مشران و عمائدین اورضلعی انتظامیہ نے شرکت کی۔
جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل عادل افتخار نے جرگےکوخوش آمدید کہا اور شمالی وزیرستان میں امن واستحکام کے لیےعلاقہ مشران کی خدمات کو سراہا،شرکاء نےسیکیورٹی فورسز اور عوام کے مابین ہم آہنگی اورقبائلی عمائدین کے کردار کی اہمیت پر زور دیا ۔
قبائلی عمائدین نےمختلف ترقیاتی منصوبوں اورتعلیم کےفروغ کیلئے پاک فوج کی کاوشوں کو سراہا،قبائلی عمائدین نے فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمےتک سیکیورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہنے اور مکمل تعاون کا یقین دلایا۔