بھارتی بحریہ میں شامل کئےجانے والا ہرمس900 ڈرون تجرباتی پرواز کےدودران گرکرتباہ ہوگیا،ہرمس 900ڈرون کی تجرباتی پروازگجرات کے پوربندرمیں کی جارہی تھی
یہ ڈرون بھارتی فوج اور بحریہ کی خفیہ نگرانی وجاسوسی کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے خریدا گیا، ڈرون اڈانی ڈیفنس اینڈائیرواسپیس اوراسرائیلی ڈیفنس فرم ایلبٹ سسٹمز کےتعاون سےتیارکیاگیا,ڈرون کی قیمت تقریبا145کروڑ بھارتی روپے بتائی جا رہی ہے
مودی سرکارکا غیرمعیاری منصوبوں پراربوں ڈالر خرچ کرنامضحکہ خیزعمل بن چکا ہے،رواں سال بھارتی کوسٹ گارڈکے"دھروہیلی کاپٹرزحادثات کےبعدگراونڈکردیےگئے،ستمبر 2024 میں بھارتی بحریہ کی آبدوز آئی این ایس اریگھاٹ تکنیکی خرابی کے باعث حادثےکاشکاورہوگئی جسے بحری بیڑے سے دستبردار کردیا گیا۔
جولائی 2024میں بھی بھارتی بحریہ کےجنگی جہاز آئی این ایس برہم پترا میں آگ بھڑک اٹھی تھی، ،2019میں بھارتی بحریہ کا جنگی ہیلی کاپٹر سمندرمیں گرکرتباہ ہوگیاتھا،مارچ 2018 میں بھی بھارتی بحریہ کاریموٹ سےچلنےوالا ڈرون پرواز کے فورا بعد پور بندر کے علاقے الہاس نگر میں تباہ ہوا۔
بھارتی بحریہ میں تقریبا14 آبدوزیں ہیں،لیکن تکنیکی خرابیوں کےباعث صرف7 آپریشنل ہیں،بھارت جنگی جنون کو پروان چڑھاتے ہوئے جدید ہتھیاروں کےانبارلگارہاہےمگران ہتھیاروں کو سنبھالنے اوراستعمال کرنے کی صلاحیت سے عاری ہے،آئے روز بھارتی افواج میں حادثات بھارتی مسلح افواج کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔