بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کی اہلیہ اداکارہ کرینہ کپور نے شوہر پر چاکو حملے کے بعد ردعمل دیدیا ۔
بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان کی ٹیم کی جانب سے چاقو حملے پر بیان شیئر کیا ہے،اداکارہ نے بیان میں یقین دلایا کہ وہ اور بچے بالکل ٹھیک ہیں،مداحوں سے رازداری کی اپیل ہے۔
ٹیم نے بتایا کہ گزشتہ رات سیف علی خان پر ان کے بچوں کے کمرے میں چاقو سے حملہ کیا گیا،اداکار نے اپنے دفاع میں حملہ آورکو پکڑنے کی کوشش کی،جس پرحملہ آور نے ان پر چھ بار وار کیا،انھیں گردن اور کمر پر دو گہرے زخم آئے ہیں،جس کے باعث وہ ہسپتال میں داخل ہیں۔
نیورو سرجن ڈاکٹر نتن ڈانگے، کاسمیٹک سرجن ڈاکٹر لینا جین اور اینستھیسیولوجسٹ ڈاکٹر نیشا گاندھی کی قیادت میں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے سیف علی خان کا آپریشن کیا۔
اداکارہ کی جانب سے کہا گیا ہےکہ باقی خاندان کے فرد خیریت سے ہے،میڈیا اور مداحوں سے گزارش ہے کہ قیاس آرائیوں سے گریز کریں،پولیس واقعے کی تحقیقات کررہی ہے۔
پولیس نے سیف علی خان کے 3 گھریلو ملازمین سے پوچھ گچھ کررہی ہے جبکہ ممبئی کرائم برانچ کو بھی تحقیقات کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
حملے کے وقت کرینہ کپور کہاں تھیں؟
بھارتی میڈیا کےمطابق اس سارے واقعے کےوقت اداکارہ کرینہ کپور گھر پرموجود نہیں تھیں،اداکارہ شام سے ہی اپنی بہن کرشمہ کپور اور دیگر دوستوں کے ساتھ موجود تھیں۔