وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نےکہا ہےکہ وہ گورنر فیصل کریم کنڈی کی بےتکی باتوں کی بدولت آرمی چیف کے اجلاس سے چلے گئے تھے اور جب گورنر کی بات ختم ہوئی تو واپس اجلاس میں آگئے۔
پشاورمیں وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے سماءسےبات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایمل ولی کی باتوں کا علم نہیں کہ اس نے کیا کہا ہےایمل ولی میں اتنی جرات نہیں کہ وہ میرے سامنے میرے بارےمیں کچھ کہہ سکے، جو لیڈر اپنےصوبےسےمنتخب نہ ہوسکے اس کی بات کوکیا اہمیت دینا ہے۔
آرمی چیف کے ساتھ اجلاس کے بارے میں سوال کے جواب میں وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ گورنر غلط اعداد وشمار بتارہا تھا،اس لیےمیں اجلاس سے چلاگیاتھا،گورنر کی بے تکی باتیں ختم ہوئیں تو میں واپس آگیا۔