امریکی ارب پتی شخصیت ایلون مسک نے ٹویٹر کے بعد اب مشہور زمانہ سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کو بھی خریدنے کیلئے دلچسپی ظاہر کر دی ہے ۔
بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں ٹک ٹاک پر عائد پابندی ہٹانا چینی کمپنی بائٹ ڈانس کی پہلی ترجیح ہے۔ کمپنی کو ٹک ٹاک کی فروخت پر مجبور کیا گیا تو سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے چینی مالکان ٹک ٹاک کے امریکی شیئرز ایلون مسک کو فروخت کرنے پر غور کر رہے ہیں۔
ایلون مسک اس سے پہلے ٹویٹر کو خرید کر ایکس کے نام سے اس کی ری برانڈنگ کر چکے ہیں۔ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پابندی سے پہلے کسی ممکنہ ڈیل تک پہنچنے کے لیے عدالت سے مزید وقت کی درخواست دے رکھی ہے۔