سونے کی قیمت میں کئی روز بعد اضافہ ہوگیا، فی تولہ قیمت 2900 روپے اور فی اونس 29 ڈالر مہنگا ہوگیا۔
آل پاکستان صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملکی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کئی روز کی کمی کے بعد اضافہ ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونا 2900 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 80 ہزار 800 روپے پر پہنچ گیا جبکہ دس گرام سونے کے نرخ 2487 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 40 ہزار 741 روپے پر آگئے۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 29 ڈالر کے اضافے سے 2690 ڈالر پر پہنچ گیا۔
گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت 1400 روپے جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس 14 ڈالر کم ہوگئی تھی۔