ناقص کارکردگی پر آئی جی نے اسلام آبادپولیس کےافسروں کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ڈی ایس پی رمنا کوناقص کارکردگی پرمعطل کردیا ہے۔
اسلام آباد کے آئی جی پولیس نے اسلام آبادپولیس کےافسروں کیخلاف کارروائیاں کی ہیں ایس ڈی پی او کوسبزی منڈی ناقص کارکردگی پرپولیس لائنزہیڈکوارٹرزطلب کر لیا ہے شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ایس ایچ اوآبپارہ کو ناقص کارکردگی پرپولیس لائنز ہیڈکوارٹرز طلب کیا ہے۔
ایس ایچ اوسنبل اورانچارج انوسٹی گیشن سنبل کوبہترین کارکردگی پرانعام دیاگیا ہےدونوں افسروں کوایک ایک لاکھ روپےانعام اورکلاس ون سرٹیفکیٹ سے نوازاگیا ہےڈی ایس پی انوسٹی گیشن عبدالستارکوعمدہ کارکردگی پرتعریفی سرٹیفکیٹ دیاگیا ہے۔