امریکا کی جانب سے دو بحری بیڑے اسرائیل کی مدد کے لیے بھیجنے کے بعد چین نے اپنے دو بحری بیڑے مشرق وسطیٰ کے سمندروں میں تعینات کردیے۔
چینی وزارت دفاع سے جاری بیان کے مطابق چین کا تین بحری جہازوں پر مشتمل بیڑہ کویت میں لنگر انداز ہے جہاں وہ پانچ دن قیام کرے گا۔ ایک اور بحری بیڑہ بھی مشرق وسطیٰ میں تعینات ہے۔ جو حال ہی میں عمانی بحریہ کے ساتھ مشقوں سے فارغ ہوا ہے۔
دفاعی ماہرین کی جانب سے مشرق وسطیٰ میں چینی بحری جہازوں کی موجودگی اسرئیل حماس جنگ کے تناظر میں اہم قرار دیا جارہا ہے۔
دوسری جانب امریکا نے مشرق وسطیٰ میں اپنی فورسز کی تعداد بڑھانے کا اعلان کردیا، ترجمان پینٹاگون کے مطابق یہ اقدام اسرائیل اور خطے میں امریکی افواج کے تحٖفظ کے لیے اٹھایا، ایران اور دیگر فورسز کو جنگ میں شمولیت سے روکنا چاہتے ہیں، مزید پیٹریاٹ میزائل اور تھاڈ دفاعی نظام بھی خطے میں نصب ہونگے۔