الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا۔
الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت اکیس جنوری کو ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر اور پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن کو نوٹس جاری کردیا۔ اکبر ایس بابر سمیت دیگر درخواست گزاروں کو بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔