انٹر بینک میں آج کاروبار کے آغاز پر ڈالر روپے کے مقابلے میں 2 پیسے مہنگا ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کی جانب سےجاری کردہ اعدادو شمار کے آج ڈالر 2 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 278 روپے 70 پیسے کا ہوگیاہے،گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 68 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاو کا سلسلہ جاری ہے، 100 انڈیکس میں212 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے جس کے بعد 100 انڈیکس 1 لاکھ 14 ہزار 442 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا ہے۔