پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) کے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ کوئی نشئی ہے یا جیب کترا یا قیدی نمبر 804 جو بھی ہے اسے رہا کر دیا جائے ۔
پیر کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پی پی کے رکن عبدالقادر پٹیل کا کہنا تھا کہ کوئی نشئی ہے یا جیب کترا یا قیدی نمبر 804 جو بھی ہے اسے رہا کر دیا جائے۔
پی پی رہنما نے کہا کہ کراچی میں ہاکس بے سے آگے میرا حلقہ شروع ہوتا ہے اور وہاں پر رہنے والوں میں امراض پھیل رہے ہیں جبکہ کسی کو نچلے گریڈ میں نوکری بھی نہیں دی جا رہی۔
قادر پٹیل کا کہنا تھا کہ تابکاری سے متعلق سوال پہلے بھی آیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو ریلیف کیوں نہیں دیا جا رہا، کوئی نشئی ہے یا جیب کترا یا قیدی نمبر804 جو بھی ہے اسے رہا کر دیا جائے۔
اس موقع پر وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 52 سال میں تابکاری کی لیکج رپورٹ نہیں ہوئی، اگر کچھ ہوتا تو ہمارے خلاف ایکشن ہو سکتا تھا۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ 90 ملین 2023 میں مقامی آبادی کی فلاح پر خرچ کیے گئے۔