ترک صدر رجب طیب اردوان کے مضبوط ترین اتحادی دیولت باہچیلی نے غزہ میں جاری بربریت کے خلاف فوری اقدام کا مطالبہ کر دیا۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے ایک پیغام میں دویلت باہچیلی کا کہنا تھا کہ اگر فلسطین پر اسرائیل کے حملے 24 گھنٹوں کے اندر بند نہ ہوں تو ترکیہ فوری مداخلت کرے۔
نیشنلسٹ موومنٹ پارٹی کے رہنما ڈیولٹ باہچیلی کا کہنا تھا کہ غزہ کی حفاظت ہمارے آباؤ اجداد کی میراث ہے۔
Milliyetçi Hareket Partisi olarak çağrımız şudur: Eğer bugünden itibaren 24 saat içinde ateşkes sağlanamazsa, saldırılar durmazsa, mazlumların üzerine bombalar bırakılmaya ısrarla devam ederse, milletimle açık açık paylaşıyorum ki, Türkiye süratle devreye girmeli, tarihi, insani…
— Devlet Bahçeli (@dbdevletbahceli) October 21, 2023
باہچیلی کا مزید کہنا تھا کہ یہ ہماری تاریخی، انسانی اور مذہبی ذمہ داری بھی ہے۔
ترک میڈیا رپورٹس کے مطابق بیان کے بعد دیولت باہچیلی اور ترک صدر اردوان کے درمیان ان کیمرہ ملاقات بھی ہوئی ہے اور غزہ سے متعلق ترکیہ کے اقدامات پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا ہے۔