پاکستان سپرلیگ کے 10 ویں ایڈیشن کیلئے پلیئرز کی ڈرافٹنگ لاہور حضوری باغ میں جاری ہوئی جس دوران سیزن کا سب سے مہنگا کھلاڑی کراچی کنگز نے خرید لیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز نے پلاٹینم کیٹیگری میں ڈیوڈ وارنر کومنتخب کیا ، آسٹریلوی کرکٹرڈیوڈ وارنر پاکستان سپر لیگ میں مہنگے ترین کرکٹر ہوں گے،ڈیوڈ وارنر کو پی ایس ایل کھیلنے کے کم از کم تین لاکھ ڈالرز ملیں گے۔
پاکستان سپرلیگ سیزن10 کیلئے لاہورقلندرز نے پلاٹینم کیٹیگری کی پہلی پک میں ڈیرل میچل کو پک کر لیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نےمارک چیپمین کو پک کیا،اسلام آبادیونائیٹڈ نے میتھیو شارٹ کوپک کیا،ملتان سلطانزنےمیں مائیکل بریس ویل کوپِک کیا، اس کے علاوہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نےفہیم اشرف،کراچی کنگز نےایڈم ملنے کو پک کیا۔