وادی سوات سے تعلق رکھنے والی تائیکوانڈو کھلاڑی عائشہ ایاز کا قلعہ بالا حصار میں ہیڈکوارٹر فرنٹیئر کور کا دورہ،عائشہ ایاز اور انکے والد نے قلعہ بالاحصار میں میجر جنرل انجم ریاض ، آئی جی ایف سی نارتھ سے ملاقات کی۔
فخر سوات،عائشہ ایاز پاکستان کا ایک روشن ستارہ ہیں اور پاکستان کی واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے تین سال کی عمر سے تائیکوانڈو سیکھنا شروع کیا اور آٹھ سال کی عمر میں انٹرنیشنل ڈیبیو کیا۔
2019 میں عائشہ ایاز نےپاکستان کی جانب سےکھیلتے ہوئےدبئ میں منعقد ہونے والے الفجائرہ اوپن تائیکونڈو چیمپیئن شپ میں برونز میڈل حاصل کیا،جبکہ 2020 میں دبئ میں منعقدہ تائیکوانڈو چیمپیئن شپ میں انہوں نے پاکستان کی جانب سے گولڈ میڈل جیتا۔
عائشہ ایاز اور انکے والد نے قلعہ بالاحصار میں میجرجنرل انجم ریاض،آئی جی ایف سی نارتھ سے ملاقات کی،آئی جی ایف سی نے عائشہ ایاز کو سوات کا نام دنیا بھر میں روشن کرنے پر خراج تحسین پیش کیا اور خصوصی انعام سے نوازا۔
آئی جی ایف سی نے عائشہ ایاز کو گذشتہ سال کی طرح اس سال بھی سنگاپور میں ہونے والی تائیکوانڈو چیمپیئن شپ کے لئے فرنٹیئر کور نارتھ کی جانب سے سپانسر کرنے کے احکامات جاری کئے،جس کے لئے انہوں نے فرنٹیئر کور نارتھ کا شکریہ ادا کیا۔