چیئرمین سینیٹ نے سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیئے ۔ پی ٹی آئی کے رکن سینیٹ منگل سے شروع ہونے والے اجلاس میں شرکت کریں گے ۔
پی ٹی آئی کے سینیٹر شبلی فراز نے آج ہی اپنی پارٹی کے سینیٹراعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کیلئے چیئرمین سینیٹ کو خط لکھا تھا ۔
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے فوری ایکشن لیتے ہوئے اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیئے۔سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر منگل چودہ جنوری سےشروع ہونے والے سینیٹ سیشن کیلئے جاری کئے گئے ہیں۔