برازیل میں ہونے والی طوفانی بارشوں کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات رونما ہورہے ہیں۔
خبرایجنسی کے مطابق جنوب مشرقی برازیل میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے متعدد مکانات تباہ ہوگئے، برازیل میں بارشوں سے لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 10 افراد ہلاک ہوگئے
رپورٹ کے مطابق 9 ہلاکتیں آئپا ٹنگا شہرمیں ہوئی جہاں 80 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی ۔ آٹھ سال کے بچے کو ملبے سے زندہ نکال لیاگیا۔
طوفانی بارشوں کے سبب سڑکیں تباہ ہوگئی ہیں اور متعدد پُل بھی ٹوٹ گئے جب کہ ڈیمز بھی متاثر ہوئے ہیں۔