تمام نجی اسپتالوں اور لیبز کو فوری ایچ آئی وی کیسز رپورٹُ کرنے کا حکم دے دیا گیا۔
پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن نے تمام نجی علاج گاہوں کو ہدایات جاری کی ہیں جن کے مطابق ایچ آئی وی کیسز فوری رپورٹُ کیے جائیں گے اور نجی علاج گاہیں 24 گھنٹے میں مریض رپورٹ کرنے کی پابند ہوں گی۔
کنفرم کیسز کے ساتھ مشتبہ کیسز کی تفصیل بھی 24 گھنٹے میں فراہم کرنا ہوگی۔
مریضوں کوایچ آئی وی اور ایڈز ٹریٹمنٹ سنٹر میں رپورٹ کیا جائے گا جبکہ مریض کی شناخت کو خفیہ رکھا جائے گا۔
مریضوں کے ڈیٹا کی رسائی صرف متعلقہ افسران کو ہوگی جبکہ عملدآمد نہ کرنے والی علاج گاہوں کوجرمانے کے ساتھ سیل کردیا جائے گا۔