اسٹیٹ بینک نئے سال کی پہلی مانیٹری پالیسی کا اعلان ستائیس جنوری کوکرے گا شرح سود میں مزید ایک فیصد کمی متوقع ہے۔
مرکزی بینک نے مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس پیر کو طلب کرلیا مانیٹری پالیسی کمیٹی کےفیصلےکا اعلان گورنر اسٹیٹ بینک پریس کانفرنس میں کریں گے گورنر اسٹیٹ بینک نے سماء کو شرح سود کا تعین رواں ماہ کرنےکا بتایا تھا ۔
ماہرین کے مطابق مہنگائی کی رفتارمیں کمی پرشرح سود میں مزید ایک فیصد کمی متوقع ہے اس وقت بنیادی شرح سود تیرہ فیصد پر ہے وزیراعظم شہباز شریف شرح سود میں مزید کمی کا اشارہ دے چکے ہیں۔