پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کی ڈرافٹنگ کی تاریخ تبدیل کردی گئی،ڈرافٹنگ اب 13 جنوری کو لاہور میں ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع پی ایس ایل کےمطابق پی ایس ایل ڈرافٹنگ تقریب کی ریہرسل 12 جنوری کو ہوگی،بارش کی پیش گوئی کی وجہ سےپی ایس ایل ڈرافٹنگ کی تاریخ کو بدلا جارہا ہے،دو دن آگے ہونے سے پروڈکشن اور براڈ کاسٹرز کو تیاریوں کا مزید موقع مل گیا ہے۔
پی ایس ایل مینجمنٹ نےگیارہ جنوری کو بارش کی وجہ سےتاریخ کو تبدیل کیا،پی ایس ایل ڈرافٹنگ کی نئی تاریخ کا اعلان جلد متوقع ہے۔
پی ایس ایل سیزن 10 کی ڈرافٹنگ گوادرمیں 11 جنوری کو شیڈول تھی،مینجمنٹ اچھےطریقے سے ڈرافٹنگ کا انعقاد کروانے کی خواہشمند، تقریب بارہ دری میں ہوگی۔