لاہو ربار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیاہے جس کے مطابق حامد خان گروپ کے امیدوار مبشر رحمان نے صدر لاہور بار کی نشست پر میدان مار لیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق حامد خان گروپ کے امیدوار مبشر رحمان 2400 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے گئے ہیں جبکہ آزاد امیدوار ادیب اسلم بھنڈر 2 ہزار 88 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔ ان کے علاوہ عاصمہ جہانگیر گروپ کے میاں فیض علی نے 1807 ووٹ حاصل کیئے ، جنرل سیکرٹری کی نشست پر ملک شرجیل کھوکھر اور نصیر بھلہ کامیاب ہوئے ہیں ۔ جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر حافظ شجاعت علی خان 3127 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ۔
سانگلہ ہل
سانگلہ ہل بار ایسوسی ایشن کے الیکشن کے نتائج کے مطابق یاسر ذوالفقار 126 ووٹ لے کر بھاری اکثریت سے صدر بار سانگلہ ہل منتخب ہو گئے ہیں جبکہ مخالف پارٹی کے نعیم سندھی 99 ووٹ حاصل کرکے جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے ۔