بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانتوں کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر ہوگئیں۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ 13 جنوری کو بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانتوں کی 8 درخواستوں پر سماعت سماعت کرے گا۔
دو رکنی بنچ کی جانب سے بطور اعتراضی درخواستوں پر سماعت کی جائے گی۔
بانی پی ٹی آئی کی جانب سے دائر کی گئی درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا کہ نو مئی والے دن اسلام آباد میں نیب کی تحویل میں تھا، سیاسی انتقام کے لیے سازش کا الزام لگا کرمقدمات میں نامزد کیا گیا ہے۔
درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا کہ 2 سال سے مقدمات کا سامنا کر رہا ہوں اور میرے خلاف انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے۔
بانی پی ٹی آئی کی جانب سے استدعا کی گئی کہ لاہور ہائیکورٹ آٹھ مقدمات میں ضمانت منظور کر کے رہائی کا حکم دے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت ( اے ٹی سی) نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی آٹھ درخواستیں مسترد کردی تھیں۔