نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ ایسا سسٹم بنارہے ہیں جو سرمایہ کاری اور برآمدات میں اضافے کا باعث بنے پاکستان کی معیشت کو ماحولیاتی تبدیلیوں سمیت مختلف چیلنجز کا سامنا ہے۔
جنوبی ایشیا کے معاشی منظرنامے سے متعلق کانفرنس میں نائب وزیراعظم و وفاقی وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی ۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو ماحولیاتی تبدیلیوں سمیت مختلف چیلنجز کا سامنا ہےمستحکم معیشت اور پائیدار ترقی کے حصول کے لیے اصلاحات کی ہیں ایسا سسٹم بنارہے ہیں جو سرمایہ کاری اور برآمدات میں اضافے کا باعث بنے۔