قومی ایئرلائن کی پرواز ساڑھے چار سال کے تعطل کے بعد پیرس پہنچنے پر شاندار استقبال پر کیک کاٹ کر خیر مقدم کیا گیا ۔
اسلام آباد سے پی آئی اے کی پرواز پی کے سیون فور نائن تین سو سترہ مسافروں اور عملے کو لے کر دن ساڑھے بارہ بجے روانہ ہوئی اور آٹھ گھنٹے کی مسافت طے کر کے مقررہ وقت پر پیرس پہنچی ہے ۔
پیرس ایئرپورٹ پراستقبال کیلئے پی آئی اے اسٹاف اورپاکستان سفارتخانے کے حکام موجود تھے پی آئی اےکی پہلی پرواز کے ساتھ سی ای او پی آئی اےعامرحیات اوراعلیٰ عہدیدارپیرس پہنچے ہیں۔