باجوڑ چیک پوسٹ حملہ ناکام بنانے پر وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ قوم کے جانباز بیٹوں کو داد شجاعت دیتے ہوئے صدر استحکام پاکستان پارٹی نے کہا پاک فوج ہر لمحہ دہشتگردوں کے خلاف سینہ سپر اور پوری قوم اپنے جانبازوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے ایکس پر جاری بیان میں سانحہ کے شہدا اور زخمیوں کے خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا۔ عسکری اداروں کو فتنہ الہندوستان کی سرکوبی پرخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بہادر مسلح افواج کا کلیئرنس آپریشن دہشت گردوں کی سرجری کے مترادف ہے۔
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا وطن کی خاطر جانیں قربان کرنے والے بہادر سپوتوں کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے، ملک میں قیام امن کیلئے عسکری اداروں کی فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں ناگزیر ہیں، دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔






















