وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ دنیا بارود کے ڈھیر میں تبدیل ہوچکی ہے۔ غیر حل شدہ سیاسی تنازعات سے عالمی بحران مزید شدت اختیار کررہے ہیں۔ پائیدار ترقی اور انصاف کے بغیر عالمی امن کا خواب پورا نہیں ہوسکتا۔
ویانا میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام منعقدہ کانفرنس سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بھارت دریائے سندھ کے پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرتا ہے۔ جو پاکستان کے 24 کروڑ لوگوں کی زندگی اور روزگار کی ضمانت ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ دنیا کو متعدد بحرانوں کا سامنا ہے، دنیا کو ماحولیاتی تبدیلی کا سنگین چیلنج درپیش ہے، بڑھتی آبادی قدرتی وسائل کو ختم کررہی ہے، پائیدارترقی ہی عالمی امن کی ضمانت ہے، پاکستان عالمی کاربن اخراج میں ایک فیصد سے بھی کم حصہ دار ہے۔






















